25 ستمبر 2015 - 18:57
حج کا انتظام اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سپرد کیا جائے: سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سانحہ منی کی تحقیقات میں ان ممالک کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے جن کے سب سے زیادہ شہری اس سانحے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سانحہ منی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے کے واقعات اور منی کے سانحے نے ہماری عید کو عزا میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی کا سانحہ تمام انسانوں خاص طور سے مسلم امہ کے لئے انتہائی دردناک ہے۔

انہوں نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ سعودی حکومت کو اس عظیم سانحے کی ذمہ داری قبول کرلینا چاہیے کہا سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام کو اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دینا صحیح نہیں ہے۔

سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سانحہ منی کی تحقیقات میں ان ممالک کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے جن کے سب سے زیادہ شہری اس سانحے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حج کا انتظام اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سپرد کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سے، سانحہ منی جیسے واقعات کی روک تھام بھی کی جاسکے اور سعودی حکومت دنیا کے بعض ملکوں کے مسلمانوں کو حج کی ادائیگی محروم بھی نہیں کرسکے گی۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اس سال یمن کے شہریوں کو حج کی ادائیگی سے محروم کردیا ہے۔ سعودی حکومت اور اس کے اتحادی ممالک چھبیس مارچ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲